Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ٗ دوبارہ مذاکرات ہونے تھے ٗ پرویز رشید۔۔۔

عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات تسلیم کیے ٗ بندوق کے زور پر ان کے غلط مطالبات نہیں مانے جاسکتے ٗ انٹرویو

اتوار 31 اگست 2014 14:49

تحریک انصاف کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ٗ دوبارہ مذاکرات ہونے تھے ٗ پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہفتہ کی شام مثبت بات چیت ہوئی اور دوبارہ مذاکرات ہونے تھے ۔ ایک انٹرویو میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو سینئر ترین رہنماؤں اور اپنے ساتھیوں پر بھی اعتماد نہیں جنہیں انہوں نے مذاکرات کو بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے وہ ہر در پر جاکر بات کرنے کو تیار ہیں اب بھی مذاکرات کے راستے بند نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات تسلیم کیے تاہم وہ بندوق کے زور پر ان کے غلط مطالبات نہیں مانے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ تصادم کو عمران خان اور طاہرالقادری چاہیں تو اس تصادم کو رکواسکتے ہیں ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانے والے اپنے گھر سے کسی بچے اور عورت کو نہیں لائے ۔ انتظامیہ عورتوں بچوں کے تحفظ کیلیے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات