صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں ،ان کے ساتھ ہونیوالی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی‘ وزیر اعظم نواز شریف

اتوار 31 اگست 2014 14:49

صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں ،ان کے ساتھ ہونیوالی کوئی زیادتی برداشت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے فوری علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے جھڑپوں کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد میڈیا گروپوں کے نمائندوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، میڈایا کی ڈی ایس این جیز پر بھی حملے کیے گئے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور ان کے ساتھ ہونیوالی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں جو صحافی زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :