چوہدری شجاعت کی حالت سنبھل گئی، ڈاکٹر طاہر القادری خاصے فکر مند رہے، کئی بار فون پر خیریت دریافت کی،آصف علی زرداری، عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے بھی خیریت در یا فت کی
اتوار 31 اگست 2014 14:42
اٹک خورد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت سنبھل گئی، دھرنے کے شرکاء اور زخمیوں کیلئے فکر مند، خود بھی اسلام آباد میں عوامی تحریک کے مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ اور ربڑ گولیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک عورت کو اپنی گاڑی میں بٹھاتے ہوئے زخمی ہوئے گئے تھے، ڈاکٹر طاہر القادری چوہدری پرویز الٰہی سے فون پر مسلسل خیریت دریافت کرتے رہے، سابق صدر آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے قائد عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق سمیت اہم رہنماوٴں نے بھی خیریت دریافت کی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے برادری نسبتی سابق ضلع ناظم اٹک میجر(ر) طاہر صادق نے آن لائن سے گفتگو میں بتایا کہ ہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں شامل تھے کہ پولیس کی طرف سے اچانک شیلنگ اور ربڑ گولیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بچے، خواتین اور بزرگ چیخ و پکار کررہے تھے ، اسی اثناء میں ایک عورت زخمی ہو کر گر گئی جس کر گاڑی میں بٹھانے کیلئے چوہدری شجاعت حسین خود نیچے اترے تاہم وہ خود بھی شیلنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ، میجر (ر) طاہر صادق نے مزید بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اب سنبھل گئی ہے اور انہوں نے اپنی حالت بہتر ہوتے ہی سب سے پہلے دھرنے کے شرکاء اور زخمیوں کے حوالہ سے دریافت کیا، چوہدری شجاعت حسین کے حوالہ سے ڈاکٹر طاہر القادری بھی خاصے فکر مند رہے اور فون پر کئی بار ان کی خیریت دریافت کی، دریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے قائد عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق ، سابق تحصیل ناظم حضرو رضا خان، جنرل سیکرٹری چھچھ پریس کلب نثار علی خان ، میجر گروپ اٹک کے رہنماوٴں اور چوہدری شجاعت کے بھانجے ایم این اے زین الٰہی کے حلقہ حسن ابدال ، فتح جنگ کی تحصیلوں سے بھی اہم شخصیات اور گروپ سے وابستہ رہنماوٴں نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.