اسلام آباد میں ہنگاموں کے پیش نظر لاہورمیں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، سرکاری اوراہم عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

سرکاری اوراہم عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ،رائیونڈ جاتی امراء میں وزیر اعظم کی رہائشگاہ کو سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا پنجاب اسمبلی،وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ اورواپڈا ہاؤس کی جانب جانیوالے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرزلگاکر بند کر دیاگیا ‘ ذرائع

اتوار 31 اگست 2014 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) اسلام آباد میں ہنگاموں کے پیش نظر لاہورمیں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،سرکاری اوراہم عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ رائیونڈ جاتی امراء میں وزیر اعظم کی رہائشگاہ کو بھی سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے وزیر اعظم ہاؤس جانے کے لئے پیش قدمی کے بعد ہنگامی آرائی کے بعد لاہور میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

(جاری ہے)

رات گئے ہی لاہور کی اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ پنجاب اسمبلی،وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ اورواپڈا ہاؤس کی جانب جانیوالے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرزلگاکر بند کر دیاگیا ہے۔ اہم شاہراوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم محمدنواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء کی سکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہیجبکہ رائے ونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ اور بھو بتیاں چوک میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔