چینی صدر کی پاکستان آمد سے قبل کشیدہ حالات پیدا کرنے سے واضح ہو گیا ہے کہ اسکے پیچھے کونسی قوتیں ہیں‘ علامہ طاہر اشرفی

اتوار 31 اگست 2014 14:36

چینی صدر کی پاکستان آمد سے قبل کشیدہ حالات پیدا کرنے سے واضح ہو گیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی ہے کہا ہے کہ چین کے صدر کی پاکستان آمد سے قبل اس طرح کے حالات پیدا کرنے سے واضح ہو گیا ہے کہ اسکے پیچھے کونسی قوتیں ہیں اور کون کیا چارہا ہے ،دھرنے والوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو تماشہ بنا کر رکھ دیاہے ، عمران خان ہم 1947ء میں آزاد ہو چکے ہیں ہمیں یہ آزادی نہیں چاہیے جس میں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا جائے، قوم طاہر القادری کے انقلاب سے بھی پناہ مانگتی ہے اور ان سے مطالبہ ہے کہ کینیڈا جائیں اور وہاں انقلاب لے کر آئیں۔

اسلام آباد کے واقعہ پراپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ جب دھرنے کے شرکاء اگلے پڑاؤ کے لئے چلے تو پولیس پیچھے ہٹ رہی تھی لیکن جب مظاہرین نے ایوان صدر پر حملہ کیا اور دروازہ توڑا گیا تو یہ سلسلہ شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

اس سے پوری دنیا میں پاکستان کو تماشہ بنا دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو مظاہرین کو ریڈ زون میں ہی آنے نہیں دینا چاہیے تھا بہر حال حکومت نے فیصلہ کیا کہ ان میں عورتیں اور بچے ہیں اس لئے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا گیا۔

ہم نے پہلے قائدین دیکھے ہیں جو بچوں اورعورتوں کے حصار میں چلتے ہیں ،پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ قیادت بلٹ پروف گاڑیوں اورکنٹینرز میں بیٹھی ہے اور کارکن باہر مارے کھاتے ہیں ۔ عمران خان آملیٹ کھا رہے تھے اور بیچار کارکن آنسو گیس کے شیل ۔انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں جب روس کے صدر پاکستان آنا چاہتے تھے تو ان کو نہیں آنے دیا گیاتھا اور پھراسلام آباد اور پورے پاکستان کے اندر 32لاشیں گرا دی گئی اور اب چین کے صدر آ رہے ہیں اور انکی آمد سے قبل اس طرح کے حالات پیدا کرنا ثابت کر رہا ہے کہ اس کے پیچھے کونسی قوتیں ہیں او رکون کیا چا رہا ہے ۔

میں پھر بھی سب سے درخواست کروں گا کہ اس قوم پر رحم کریں اورجو رہنما اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں وہ اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے لیڈروں سے پوچھتاہوں کہ آپ تو باہر چلے جائیں گے آپ بلٹ پروف کنٹینرز میں بیٹھے رہیں گے جو مزدور روزانہ کماتا ہے وہ کہاں سے بچیوں کھلائے گا ، سٹاک ایکسچینج میں جنکی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ گئی وہ کس سے انصاف مانگیں گے ۔

کیا وہ ضدی بچے سے انصاف مانگیں گے جو کہتے ہیں کہ میں وزیراعظم بنے بغیر نہیں جاؤں گا ۔ کیا اس کینیڈین نیشنل سے مانگیں گے جو پاکستان میں آتا ہے اور تماشہ لگاتا ہے اور چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل فوج کا بھی تماشہ بنانے کی کوشش کی گئی کیا دھرنے کی قیادت کرنے والوں میں قائدین اورلیڈروں والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ اہل پاکستان پر رحم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :