لوگ اپنا حق مانگنے نکلے ہیں لیکن حکومت نے پولیس کو اپنا گلو بٹ بنادیا ہے،پرویز خٹک،قوم جاگ گئی ہے چوہدری نثار کو یہ سب بہت مہنگا پڑے گا، ایسے حکمرانوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو
اتوار 31 اگست 2014 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں کہ اقتدار کے ایوانوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں نے ملک کے عوام کا مینڈیٹ چرایا ہے، لوگ اپنا حق مانگنے نکلے ہیں لیکن حکومت نے پولیس کو بھی اپنا گلو بٹ بنادیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن گزشتہ 17 روز سے پر امن احتجاج کررہے تھے، حکمران سپریم کورٹ سے زیادہ طاقتور نہیں جس نے ہمیں سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے، سپریم کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو صرف ایک سڑک کا کچھ حصہ خالی کرنے کو کہا تھا۔ کارکن اس شاہراہ پر آنا چاہتے تھے جو قوم کی ملکیت ہے کسی کی جاگیر نہیں۔(جاری ہے)
کارکن کسی عمارت میں داخل ہونے نہیں آرہے تھے لیکن پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔
ایسی صورت میں وہ پارلیمنٹ ہاوٴس نہ جاتے تو وہ کہاں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج کو بدنام کیا ہے۔ جھوٹ بول کر انہیں بلایا پھر انہیں شرمندہ کیا۔ ان لوگوں نے لاہور میں پولیس کو قاتل بنایا اور یہاں بھی اس کے ساتھ وہی کچھ کررہے ہیں، وہ چوہدری نثار کو بھی کہتے ہیں کہ جو کچھ یہاں ہوا ہے اس سے وہ نہیں بچ سکیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ایوانوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں نے ملک کے عوام کا مینڈیٹ چرایا ہے۔ یہ لوگ دھاندلی سے برسراقتدار آئے ہیں۔ وہ ایسے حکمرانوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرتے ہیں، انہوں نے پولیس کو گلو بٹ بنادیا ہے۔ وہ پاکستان کے عوام سے بالعموم اور خیبر پختونخوا کے عوام سے بالخصوص اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کو لوٹنے والے ان چوروں، ڈاکوووٴں اور لٹیروں سے جان چھڑانے کے لئے گھروں سے نکلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.