Live Updates

عمران خان مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے لئے شاہراع دستور پر اتر آئے

اتوار 31 اگست 2014 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تقریباً 17گھنٹے بعد آخر کار مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے لئے شاہراع دستور پر اتر آئے،عمران خان نے تحریک انصاف و عوامی تحریک کے مظاہرین کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا شروع کردیا جبکہ عمران خان کے اتر نے کے بعد جہانگیر ترین،نعیم الحق و دیگر پارٹی قیادت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران اپنے وعدے کے مطابق 17گھنٹوں بعد مظاہرین کو لیڈ کرنے کے لئے آگے آگئے۔اس سے قبل عمران اخان نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاوٴس کی طرف مارچ کے دوران سب سے آئے ہوں گے مگر ہفتہ کی رات 9ساڑھے نو بجے سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد اتوار کے روز دن 01بج کر 27منٹ پر اپنے کنٹیرز سے اتر کر شاہراع دستور پر آگے بڑھے اور مظاہرین کو لیڈ کیا۔واضح رہے 18روزہ تحریک کے دوران تحریک انصاف کے قائد پہلی مرتبہ کینٹینر سے اتر کر اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ آگے بڑھے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ناقدین کے منہ بند کرنے کی بھی کوشش کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :