تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دلوائیں گے : خواجہ سعد رفیق

اتوار 31 اگست 2014 14:24

تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دلوائیں گے : خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کیا ہوارہاہے، یہاں آکر دیکھ لیا پولیس والے کیا کررہے ہیں،اپنی آنکھوں سے پولیس کو میڈیا پر ڈنڈے برساتے دیکھا ہے،تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دلوائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کا آپریشن کنٹرول کرنے سے تعلق نہیں ہے ، تسلیم کرتا ہوں پولیس کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، میڈیا پر پولیس تشدد حکومت کی ناکامی ہے اور یہ ہمارے لیے شرمندگی کی صورتحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچاﺅ کی کوشش میں پولیس والوں نے مجھے بھی مارا،وردیوں میں یہ کون لوگ ہیں، ہم نہیں جانتے ہیں،موقع پر کوئی ایس پی اور ڈی ایس پی نظر نہیں آرہا.

متعلقہ عنوان :