میڈیا پر تشدد کا خود گواہ بنوں گا، خواجہ سعد رفیق

اتوار 31 اگست 2014 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ ریڈ زون میں میڈیا کی ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج مظاہرین کو نہ کنٹرول کیا گیا تو ایسے واقعات مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔