وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طورپر اسلام آباد روانہ

اتوار 31 اگست 2014 14:12

وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طورپر اسلام آباد روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف ہنگامی طورپر اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں ۔روانگی سے قبل لاہور میں وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماﺅں سے دھرنوں کے بعد پیداہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کچھ اہم رہنماﺅں سے ملاقات کی جس کے بعد ہنگامی طورپر اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ معمول کے مطابق وزیراعظم نے پیر کی صبح اسلام آباد جاناتھااور امکان ظاہر کیاجارہاتھاکہ وہ اتوار کی شام میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں فیصلہ کیاگیاہے کہ اب اِس معاملے کو ختم کیاجاناچاہیے اوراسلام آباد میں دھرنوں کے شرکاءکیخلاف طاقت کے استعمال اور مذاکرات کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم رائیونڈسے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹرپر روانہ ہوگئے ۔