پروفیسر اجمل کے بدلے میں تین طالبان رہا ہوئے ،کالعدم تحریک طالبان

اتوار 31 اگست 2014 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کی رہائی کے بدلے میں ان کے تین ساتھیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہداللہ شاہد نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پروفیسر اجمل کے بدلے میں رہا ہونے والے یہ تینوں افراد تحریک طالبان حلقہ نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ کے اہم کارکن ہیں۔

طالبان نے اس سلسلے میں کالعدم تنظیم کے امیر فضل اللہ کے ایک آڈیو وڈیو پیغام سمیت تصاویر بھی جاری کیں۔واضح رہے کہ 28 اگست کو عسکری ذرائع نے کہا تھا کہ پروفیسر اجمل خان کو بازیاب کرا لیا گیااسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کو چار سال قبل پشاور میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :