Live Updates

پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی کرکے طاہرالقادری اور عمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں ، پرویز رشید ،مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے بند نہیں ہوئے ،امن کی خاطر ہر در پر حاضر ہوں گے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 اگست 2014 13:42

پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی کرکے طاہرالقادری اور عمران خان نے ناقابل معافی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی کرکے طاہرالقادری اور عمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں ،مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے بند نہیں ہوئے ،امن کی خاطر ہر در پر حاضر ہوں گے۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دو جماعتوں نے جمہوریت کی نشانی پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملہ کیا جبکہ وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس پر بھی حملہ اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے تصادم سے بچنے کے لئے حتی الامکان کوشش کی ہم معصوم بچوں اور عورتوں کو تصادم سے بچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے لشکر کشی کی سیاست کو فروغ دیا۔ پرویز خٹک سرکاری ریسٹ ہاوٴس میں رہائش اختیار کرتے ہیں اور وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے بند نہیں ہوئے۔ امن کی خاطر ہر در پر حاضر ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماوٴں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عمران خان کو اپنی جماعت کے چھ رہنماوٴں پر بھی اعتماد نہیں جنہوں نے مذاکرات کئے۔ اپنی جماعت کے لوگوں پر اعتماد نہ کرنے والا شخص کس کی بات مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات اصولی طور پر مان لئے گئے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی اور انتخابی دھاندلی کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات