Live Updates

تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کا میڈیا کے نمائندوں پر وحشیانہ تشدد ،پولیس اہلکارو ں نے کیمرے توڑ دیئے ، گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ،مظاہرین نے نجی ٹی وی کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا ، پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مین کو گاڑی سے نکال کر لاٹھیاں برسائیں ، صحافتی تنظیموں کی مذمت ، احتجاج کا اعلان ،ٹی وی چینلز کے مالکان کے ایجنڈوں کی وجہ سے میڈیا ورکر مارا جا رہا ہے ، افضل بٹ

اتوار 31 اگست 2014 13:42

تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کا میڈیا کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس نے میڈیا کے نمائندوں پر حملے کر کے وحشیانہ تشدد کیا ، کارکنوں نے نجی ٹی وی کے دفتر پر گھیراؤ کرلیا ، عملہ کئی گھنٹے محصور رہا ، پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مین کو گاڑی سے نکال کر لاٹھیاں برسائیں تفصیلات کیمطابق پاکستان تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار مظاہرین نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کی عمارت کا گھیراؤ کرلیا اور پتھراؤ کیا جس کے باعث ٹی وی سے وابستہ عملہ کئی گھنٹے محصور رہا صبح سویرے پولیس کی جانب سے ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوں اور رپورٹرز کو شدید تشدد کانشانہ بنایا پولیس نے ٹی وی چینلز کی گاڑیوں پر لاتیں اور ہاتھ میں پکڑی ہوئی لاٹھیاں وغیرہ برسائیں اور ان کو باہر نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پھر ٹی وی چینلز کے انجینئر ، ٹیکنیشن اور کیمرہ مین کو نکال کر ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں ، مکوں اور گھونسوں سے دل نہ بھرا تو لاتوں سے مارا گیادوسری جانب ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے بتایا کہ صحافیوں پر مظاہرین اور پولیس دونوں کی جانب سے تشدد جاری ہے۔

ایک طرف پولیس نے نشانہ بنایا تو دوسری طرف پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے اب تک درجنوں کیمرہ مین اور رپورٹر زخمی ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلے تو ہماری اپنے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ آپ خبر کی تلاش میں خبر مت بنیں۔ بی بی سی کے مطابق افضل بٹ نے کہاکہ دوسرا ہماری چینل مالکان سے گذارش ہے کہ خدا کے واسطے حقائق پرمبنی رپورٹنگ کریں۔ اپنے ایجنڈے سیٹ نہ کریں۔ آپ کے ایجنڈوں کی وجہ سے میڈیا ورکر مارا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات