Live Updates

عمران خان عوام کے ہمراہ آ گئے، پاک سیکرٹریٹ کی جانب بڑھنے لگے

اتوار 31 اگست 2014 13:26

عمران خان عوام کے ہمراہ آ گئے، پاک سیکرٹریٹ کی جانب بڑھنے لگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میڈیا اور کارکنوں کی شدید تنقید کے بعد کنٹینر سے باہر نکل آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے گھیرے میں شاہراہ دستور پر ہیں اور پاک سیکرٹریٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ ریڈ زون میں کل سے پولیس اور مظاہرین پر جھڑپوں کے بعد عمران خان اور طاہر القادری شدید تنقید کا نشانہ بن رہے تھے کہ دونوں رہنما اپنے کنٹینرز میں سکون سے بیٹھے ہیں اور کارکن پولیس کی لاٹھی چارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات