عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے ، آصف علی زر داری ،تمام فریقین مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، سابق صدر کا بیان

اتوار 31 اگست 2014 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں پولیس کے تشدد اور شیلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب بھی فریقین کو کہوں گا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے اسلام آباد میں پولیس کے تشدد اور شیلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے-