الطاف حسین اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور تشدد غیر نامناسب اور افسوسناک ہے ، الطاف حسین

اتوار 31 اگست 2014 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد اور ملک کی موجودہ تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے الطاف حسین کو اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور تشدد غیر نامناسب اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے تھا۔متحدہ کے قائد کے مطابق وزیراعظم معاملات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور جائزمطالبات پر توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہوشمندی سے کام لے اور عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرے۔