جھڑپیں وہی ختم کریں گے جنہوں نے اس کا آغاز کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

اتوار 31 اگست 2014 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جھڑپوں کو وہ ہی ختم کرسکتے ہیں، جنہوں نے اس کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس وقت کارروائی کی جب مظاہرین نے ریڈ لائن کو کراس کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کا حکومت کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔