Live Updates

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی انقلاب کیلئے حکمت عملی مشترکہ ہے ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، چور ، ڈاکوؤں کی وجہ سے فوج اور پولیس بھی بد نام ہورہی ہے ،وزیر اعظم ہاؤس ضرور جائینگے ،انٹرویو

اتوار 31 اگست 2014 12:55

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی انقلاب کیلئے حکمت عملی مشترکہ ہے ، وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی انقلاب کیلئے حکمت عملی مشترکہ ہے ، چور ، ڈاکوؤں کی وجہ سے فوج اور پولیس بھی بد نام ہورہی ہے ،وزیر اعظم ہاؤس ضرور جائینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہاکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی انقلاب کے لیے حکمت عملی مشترکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم بھی انقلابی ہوگئے ہیں جبکہ چور، ڈاکووٴں کی وجہ سے فوج اور پولیس بھی بدنام ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کیا گیا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوٴس ضرور جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات