جھڑپوں میں دوافراد جاں بحق ہوئے ، ڈاکٹر عائشہ ،گولی کا لفظ استعمال نہیں کرینگے ، زخمی شخص تیز دھار آلے سے چوٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 اگست 2014 12:55

جھڑپوں میں دوافراد جاں بحق ہوئے ، ڈاکٹر عائشہ ،گولی کا لفظ استعمال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم ہاؤس پر یلغار کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں جاری مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد جاں بحق ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک شخص ریڈ زون ہی میں گڑھے میں گرے اور پانی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ ایک زخمی شخص پمز ہسپتال میں چل بسا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کتنے کیسز گولی لگنے کے ہسپتال آئے ہیں تو انہوں نے کہاکہ ہم گولی کا لفظ استعمال نہیں کریں گے تاہم جو زخمی شخص چل بسا ہے ان کو تیز دھار کے آلے سے چوٹ آئی تھی۔ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ زیادہ تر مریض آنسو گیس کے اثرات کے آئے ہیں کچھ لوگ فریکچرز کے ساتھ بھی آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گلفام عادل کے نام ہوئی جس کو شدید زخم آئے تھے ایک اور شدید زخمی رفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔