پمز میں 223 زخمی لائے گئے، ہسپتال انتظامہ

اتوار 31 اگست 2014 12:42

پمز میں 223 زخمی لائے گئے، ہسپتال انتظامہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پمز ہسپتال کے وائس چانسلر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 223 زخمی لائے گئے اور اب بھی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ تقریبا 13 زخمی ایسے ہیں جن کی سرجری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا 55 خواتین و مرد آنسو گیس سے متاثر ہیں۔مریضوں کی حالت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر زخمیوں کو چہرے اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ایسے مریض ہیں جن کو اب طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے