مفاہمتی عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے،عوام ہر کسی کا کردار دیکھ لیں ، سید خورشید شاہ ،جمہوریت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے اور جمہوریت کو بچائیں گے، اپوزیشن لیڈر

اتوار 31 اگست 2014 12:21

مفاہمتی عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے،عوام ہر کسی کا کردار دیکھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مفاہمتی عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے،عوام ہر کسی کا کردار دیکھ لیں، دھرنے والوں کوجمہوریت اورآئین سے پیارنہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جمہوریت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے اور جمہوریت کو بچائیں گے، جمہوری حکومتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خطاب لفظ بہ لفظ طلب کیا ہے، ملک میں عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ موجود ہے، فیصلے اسی کو کرنے چاہیے۔قائد حزب اختلاف نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ہمیں جمہوریت اورآئین کو ہر حال میں بچانا ہے، جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔