حل کے لیے فریقین سے رابطے میں ہوں، سراج الحق

اتوار 31 اگست 2014 12:19

حل کے لیے فریقین سے رابطے میں ہوں، سراج الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش یہی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی حل نکانہ جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی آنے جانے سے معاملات مزید خراب ہوئے۔انہوں نے تجویز دی کہ فریقن کو چاہیے کہ وہ جماعتِ اسلامی کے فارمولے پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا اس وقت بھی اگر مل کر نہیں بیٹھے تو اختلافات اسلام آباد میں نہیں رہیں گے۔انہوں نے شاہراہ دستور پر گزشتہ رات سے جاری جھڑپوں اور تصادم کو شرمناک قرار دیا۔