Live Updates

عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تو عزت تھی ، اب عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ، عاصمہ جہانگیر ، عمران خان جتنے بہادر مجھے پتہ ہے ، نظر بندی کے دور ان دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے ، انٹرویو

اتوار 31 اگست 2014 11:49

عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تو عزت تھی ، اب عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) سینئر قانون عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تو عزت تھی ، اب عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ عمران خان جتنے بہادر مجھے پتہ ہے جب انہیں اور مجھے گھر میں نظر بند کیا گیا تو چوتھے دن دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے تو ان کی عزت تھی اب یہ عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں صرف اقتدار کی خاطر سب کچھ کررہے ہیں موجودہ صورتحال پر عاصمہ جہانگیر روپڑیں اور کہاکہ موجودہ صورتحال پر بہت دکھ ہوا ہے عام لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ عمران خان کو نہ ملایا جائے وہ ایک عظیم لیڈر تھیں یہ اس قابل نہیں ہیں -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :