پارلیمنٹ پر حملے کر نے والوں پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ،عوامی نیشنل پارٹی کامطالبہ ، پہلے جمہوریت کیساتھ تھے اب نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں ،بیرونی ایجنڈے پر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ،سینیٹر زاہد خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 اگست 2014 11:49

پارلیمنٹ پر حملے کر نے والوں پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کر نے والوں پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ، پہلے جمہوریت کے ساتھ تھے اب نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،بیرونی ایجنڈے پر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر زاہد خان نے اسلام آباد میں موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پہلے جمہوریت کے ساتھ تھے اب نواز شریف کے ساتھ ہیں طاہر القادری اور عمران پتہ نہیں کونساایجنڈا لے کر آئے ہیں قوم پر رحم کریں جو حرکتیں یہ کررہے ہیں اب ملک کیسے چلے گا ؟ ملک کو توڑنے کیلئے باہر کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں اس کے ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہیں ، انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے بغاوت کی ہے ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے پارلیمنٹ ، آئین ، لوگوں کی آزادی اور حقو ق کو پامال کیا ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ مشرف کے ساتھ تھے آج وہی لوگ ان کے ساتھ ہیں اور یہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے ہیں قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے دس بیس ہزار لوگوں کو لیکر دہشتگردی کررہے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیاست کی الف ، ب کا بھی پتہ نہیں ہے وائٹ ہاؤس یا ٹین ڈاؤننگ میں ایسے مظاہرے کر کے دکھائیں پھر ان کی جرات کومانیں گے ۔