حکمرانوں پر قتل کے مزید مقدمات قائم کرینگے، طاہر القادری

اتوار 31 اگست 2014 11:45

حکمرانوں پر قتل کے مزید مقدمات قائم کرینگے، طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں پر قتل کے مزید مقدمات قائم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو رائیونڈ سے بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی جبکہ یہ جنگ عمران خان اور ہماری مشترکہ ہے۔ڈاکٹر قادری نے کہا کہ ریاستی جبر اور زیادتی کی انتہا ہوگئی ہے جبکہ حکمران بھول جائیں کہ ہم واپس چلے جائیں گے۔ان کے مطابق ساری رات کارکنوں پرتشدد کیا لیکن پسپا نہیں کرسکے جبکہ پرامن رہنے والوں کو کمزور سمجھا گیا۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے کردار کو بھی سراہا۔