اسلام آباد ،صبح سے جاری لاٹھی چارج، اور شیلنگ،مظاہرین کا شیشوں اور پتھروں سے حملہ

اتوار 31 اگست 2014 11:22

اسلام آباد ،صبح سے جاری لاٹھی چارج، اور شیلنگ،مظاہرین کا شیشوں اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) صبح ہوتے ہی اسلام آباد کا ریڈ زون ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مزید کئی درجن زخمی اسپتال پہنچا دیئے گئے۔رات کے آخری پہر فجر کے وقت، جھڑپوں میں قدرے وقفہ رہا۔ مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر آرام کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

لیکن سورج کی پہلی کرن کے ساتھ ہی ریڈ زون میں پھر اچانک افراتفری مچ گئی ۔ پھر ربڑ کی گولیاں چلیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے اسلام آباد کی فضائیں آلودہ ہوگئیں ۔چیختی چنگھاڑتی ایمبولینس کی آوازیں ماحول کومزید خوفناک بناتی رہیں ۔کنٹینر کے پیچھے مورچہ زن پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پردھاوا بول دیا ۔ مظاہرین پتھر مار کر اپنا غصہ نکالتے رہے ۔ پولیس بھی پتھراؤ کرتی رہی ۔مزید درجنوں افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچے

متعلقہ عنوان :