پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، عابد شیر علی

اتوار 31 اگست 2014 11:06

پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، عابد شیر علی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عابد شیر علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس پر یلغار کی جبکہ میڈیا پر تشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہاتھوں میں ڈنڈے، ہتھوڑے، کٹر لیکر پرامن مظاہرے نہیں ہوتے۔