پمپز ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی

اتوار 31 اگست 2014 11:06

پمپز ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء)اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ اسانی نے کہا ہے کہ کہا ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں اب تک دو زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو شدید زخمیوں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گلفام عادل کے نام ہوئی، جس کو شدید زخم آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور شدید زخمی رفی اللہ کے نام سے ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے متعدد بچے اور خواتین کو ہسپتال لایا گیا، جنہیں اس وقت طبی امداد دی جارہی ہے۔