پنجاب پولیس کی جانب سے زائد المیعاد آنسو گیس شیلز کے استعمال کا انکشاف

اتوار 31 اگست 2014 10:56

پنجاب پولیس کی جانب سے زائد المیعاد آنسو گیس شیلز کے استعمال کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پنجاب پولیس کی جانب سے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاءپر زائد المیعاد آنسو گیس شیل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے لاٹھی چارج اور تشدد سے احترا ز برتتے ہوئے آزادی اور انقلاب مارچ کے شر کاءکے خلاف زائد المیعاد گیس کے شیل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کاکہنا ہے کہ زائد المیعاد آنسو گیس کے شیل انتہائی زہریلے ہوتے ہیں جس سے مظاہرین کے بے ہوش ہونے کا امکان بڑھ جا تا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر آنسو گیس شیلز کی زیادہ سے زیادہ عمر گیارہ ماہ ہوتی ہے اور اس یہ زیادہ خطر ناک نہیں ہوتے تاہم پولیس کی جانب سے زائد المیعاد گیس شیلز کے استعمال سے لوگوں کی حالت خراب ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے اہل کاروں کی جانب سے 2008ءمیں بننے والے آنسو گیس کی شیلز استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :