پولیس کے ’گلوبٹ‘ میڈیا نمائندوں پر ٹوٹ پڑے

اتوار 31 اگست 2014 10:56

پولیس کے ’گلوبٹ‘ میڈیا نمائندوں پر ٹوٹ پڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پولیس کے ’گلوبٹ‘ اپنی ناکامی اور مظالم چھپانے کے لیے میڈیا نمائندوں پر ٹوٹ پڑے اور تشدد کے باوجود کوریج کرنے پر میڈیانمائندوں کو دھمکیاں دیناشروع کردیں ، کوریج سے روکاجارہاہے جبکہ ۔بتایاگیاہے کہ 12گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس اور آزادی وانقلاب مارچ کے شرکاءمیں تصادم جاری ہے ،پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے میڈیا نمائندوں کو گاڑیوں سے نکال کر ’گلوبٹ‘ کے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وائرلیس پر ایک افسر کا پیغام چلنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں پر تشدد شروع کردیا ۔میڈیا کارکنان پر تشدد کو افسوسناک قراردیتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے کہاکہ میڈیا نے پولیس کو چہرہ دکھایاتوغصہ آگیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ تشدد کے بعد بھی کیمرہ مین اور دیگرسٹاف اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہاہے، اہلکاروں کو میڈیا کی ڈی ایس این جی وینزکی کیبل کاٹنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے لیکن یہ کوشش ناکام رہی ۔

دیکھاگیاہے کہ کسی قسم کی کوئی کمانڈنظرنہیں آئی اور آئی جی سمیت اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کے احکامات پنجاب پولیس نے ہوامیں اُڑادیئے اور جس طرح جی چاہاکیا، روکنے کے باوجود پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار کارکنان پر تشدد کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :