ریڈزون میں شیلنگ شروع ہونے کے بعد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار ،مائیں اپنے بچوں کو بچاتی رہیں۔۔۔
پارٹی قیادت کے ڈٹے رہنے کے مطالبے کے باوجودتحریک انصاف کے ٹائیگرز نے ڈی چوک کے عقبی راستے سے پہلے راہ فرار اختیار ، عوامی تحریک کے مرد و خواتین کارکنان پولیس کے سامنے ڈٹے رہے،پولیس افسران وائرلیس کے ذریعے بار بار آنسو گیس کے شیلزمنگواتے رہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میدان جنگ کا منظر بن گیا۔۔ مشتعل کارکنان کا ریڈ زون میں واقع اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر پتھرا،درختوں کو آگ بھی لگا دی گئی
ہفتہ 30 اگست 2014 03:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ریڈزون میں شیلنگ شروع ہونے کے بعد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار ،مائیں اپنے بچوں کو بچاتی رہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے ڈٹے رہنے کے مطالبے کے باوجودتحریک انصاف آز ا دی مارچ و نئے پاکستان کے ٹائیگرز نے ڈی چوک کے عقبی راستے سے سب سے پہلے راہ فرار اختیار کی۔ عوامی تحریک و منہاج کے مرد و خواتین کارکنان پولیس کے سامنے ڈٹے رہے،پولیس افسران وائرلیس کے ذریعے بار بار آنسو گیس کے ٹیئررز(شیل) منگواتے رہے جبکہ آنسو گیس کی شیل فائر کیے جانے کی آوازوں اور دھوئیں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میدان جنگ کا منظر بنا لیا، سخت ترین صورتحال کے باوجود پولیس کی جانب سے فائرنگ نہ کی گئی، زخمیوں میں زیادہ تعداد پولیس و ایف سی اہلکاروں ڈ کی ہی رہی۔
(جاری ہے)
پولیس
کی جانب سے زیادہ تر مظاہرین کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی روکنے کی آخری حد تک کوشش کی گئی مگر پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے آغاز کے بعد آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کے آغاز نے عوامی تحریک کی نقلاب میں شامل خواتین بچوں اور بزرگوں پر قیات سی برپا کی جو نہ آگے جانے کی پوزیشن میں تھے اور نہ ان کے پاس راہ فرار بچی تھی۔مشکل کی اس صورتحال میں کئی خواتین اپنے بچوں کو بچانے میں لگی رہیں اور خداواسطے دیتی رہیں مگر بھگدڑ کی صورتحال نے جیسے سب کچھ تہس نہس کردیا۔مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر بھرپور پتھراؤ اور ڈنڈوں کی بارش کی گئی اور جھنڈوں کے لئے لائے گئے ڈنڈے پولیس کے خلاف خوب استعمال ہوئے ۔مظاہرین کی طرف سے ڈٹے رہنے کی انتہاء پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ توڑ کر رکی جبکہ پولیس کی جانب سے بھی مظاہرین کو روکنے کے لئے ایسے وقت پر طاقت کا خوب استعمال کیاگیا۔شیلنگ شروع ہونے کے بعد ڈی چوک کے عقبی راستے سے تحریک انصاف کے آزادی مارچ و انقلاب کے ٹائیگرز نے راہ فرار اختیار کی اور پارٹی قیادت کی صداؤں کو بھی ان سنی ان کہی کر دیا۔عوامی تحریک کارکنان پولیس کے سامنے آخری دم تک ڈٹے رہے جبکہ مظاہرے میں آخری وقت تک موجود رہنے والے تحریک انصاف کے مظاہرین اپنا غصہ ریڈزون میں واقع سرکاری و نجی عمارتوں پر پتھراؤ کرکے اور درخت و اشیاء کو جلا کر نکالا۔عمران خان اور طاہرالقادری کی آواز پروزیر اعظم ہاؤس پر پیش قدمی کے لئے بڑھنے والے مظاہرین کو روکنے کے عمل نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈ زون کے انتہائی اہم و حساس علاقے کو میدان جنگ بنائے رکھا۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.