اسلام آباد، پولیس نے 110سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا
ہفتہ 30 اگست 2014 02:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پولیس نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دیں،پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے والے مظاہرین سمیت 110سے زائد کارکنان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیاگیا جبکہ مظاہرین کی طرف سے رینجرز کو آگ لگا دی گئی ۔
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے تک شاہراہ دستور سے 110سے زائد مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر وہ مظاہرین شامل تھے جو پارلیمنٹ ہاؤس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے یا براہ راست پولیس پر حملے میں ملوث پائے گئے، پولیس کے مطابق ان مظاہرین کو بھی موقع سے گرفتار کیا گیا جن سے کٹر ، ہتھوڑے ،کلہاڑیاں دیگراس قسم ک ہتھیار و آلات برآمد ہوئے جبکہ متعدد ایسے مشعتل کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا جو پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظتی دیوار پر لگے جنگلے اور خار دار تار کو کاٹنے میں مصروف تھے۔
دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی کو معاف نہیں کیا اور سیکرٹریٹ چوک کے قریب کھڑے رینجرز کے ٹرک کو آگ لگا کر گرفتاریوں اپنے رد عمل کا اظہار کیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.