Live Updates

عمران خان اور قادری بُلٹ پروف گاڑیوں میں جا پہنچے!!!

ہفتہ 30 اگست 2014 23:30

عمران خان اور قادری بُلٹ پروف گاڑیوں میں جا پہنچے!!!

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پچھلے دو ہفتوں سے آزادی اور انقلاب مارچ کے قائدین عمران خان اور طاہر القادری روزانہ اپنی تقاریر میں اعلان کرتے رہے ہیں کہ وہ سب سے آگے چلیں گے، سب سے پہلے لاٹھیاں کھائیں گے اور سب سے پہلے گولیاں کھائیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن آج جب ان دونوں لیڈران نے آگے بڑھنے کے احکامات جاری کئے تو خود قادری صاحب اپنی بُلٹ پروف گاڑی میں جا بیٹھے، اور عمران خان صاحب اپنے کنٹینرپر سوار ہو گئے، دوسری جانب انکے ہزاروں کارکن بغیر کسی قیادت کے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف بڑھنے لگے۔

ایسے میں جب فائرنگ کی آواز آئی تو عمران خان صاحب جو کنٹینر کی چھت پر سوار تھے فوری طور پر کنٹینر کے اندر چلے گئے۔ ایسے میں ان دونوں لیڈران کے شہادت اور گولی کھانے کے دعوے دیگر سیاستدانوں کی طرح دعوے ہی رہے، اور ان دونوں لیڈران، اور انکے کارکنوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات