پولیس نے عوامی تحریک کی کرین قبضے میں لے لی

ہفتہ 30 اگست 2014 23:14

پولیس نے عوامی تحریک کی کرین قبضے میں لے لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پولیس نے عوامی تحریک کی کنٹینر ہٹانے والی کرین قبضے میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں کو ایک حد تک رکنے کا عندیہ دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے پولیس کی ایک نہ سُنی، اور اپنی کرین کے ذریعے کنٹینیرز کو ہٹانے کی کوشش کی. جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، اور کرین کو قبضے میں لے لیا.