اب مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا،وزیر دفاع

ہفتہ 30 اگست 2014 23:00

اب مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا،وزیر دفاع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے میں ڈنڈے لہرائے جارہے ہیں، اب مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس مظاہرین سے دور ہے، تحفظ کے لیے تیار ہیں، آرمی کے ٹیک اوور کا کوئی امکان نہیں، آئین کےتحت فوج حساس عمارتوں کے تحفظ کے لیے موجود ہے، اور وہ ان عمارتوں کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہیں. وزیر دفاع نے کہا کہ 20،25 ہزارافراد کےسامنےسرنڈر نہیں کریں گے،فوج کو آئین کےتحت علاقہ مظاہرین سے خالی کرانے کا کہاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کےتحت فوج حساس عمارتوں کے تحفظ کے لیے موجود ہے، آرمی کے ٹیک اوور کا کوئی امکان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :