دھاندلی ثابت ہونے پر اسمبلیاں تحلیل کردینگے، اسحاق ڈار

ہفتہ 30 اگست 2014 21:42

دھاندلی ثابت ہونے پر اسمبلیاں تحلیل کردینگے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دھاندلی ثابت ہونے پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کہ قوم سے وعدہ ہے تناؤ جلد اور مذاکرات کے ذریعے حل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحريک انصاف نےعدم تشدد کا يقين دلايا ہے، نواز شريف کے استعفیٰ کا سوال ہی پيدا نہيں ہوتا، سياست ميں افہام و تفہيم سے راستے نکالے جاتے ہيں، کوشش کررہے ہيں معاملات کل حل ہوجائيں۔

کہتے ہیں کہ طاہر القادری نے بھی شامیانے گرانے کا کہہ دیا، یہ تو وہی منظر پیش کررہے ہیں جو نویں محرم کی رات کو ہوتا ہے، ايجنسيز نے بھی سيکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے، جوڈيشل کميشن اليکشن ميں دھاندلی ثابت کردے تو اسمبلی تحليل کرديں گے، دھاندلی ثابت ہونے کے بعد کام کرتے رہنے کا سوال ہی پيدا نہيں ہوتا، قوم سے وعدہ ہے تناؤ کا جلد اور مذاکرات سے حل نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :