ترک وزیراعظم احمد داؤد نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کردیا،چہرے پرانے ہیں،جرمن میڈیا،صدایردوآن کے ساتھ ملکرکام کروں گا،داؤداوغلو…پارلیمنٹ سے وزیراعظم کی منظوری باقی ہے

ہفتہ 30 اگست 2014 21:08

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ترک صدر طیب اردگان کے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم احمد داؤد اوگلونے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق نئی کابینہ میں 25 وزراء شامل ہیں جن میں چار نائب وزیراعظم اور ایک خاتون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سابق یورپی وزیر میولوت کییسوگلو کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ،جرمن میڈیاکے مطابق اس کابینہ میں زیادہ تر ارکان وہی ہیں، جو سابق وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن کے وزراء تھے۔ داوٴد اوغلو نے کہا کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ایردوآن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ایردوآن کے قریبی ساتھی داوٴد اوغلو کو وزیر اعظم کے عہدے پر حتمی طور پر فائز ہونے کے لیے ابھی پارلیمان سے منظوری ملنا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :