ڈیڈلاک سے نکلنے کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 30 اگست 2014 21:08

ڈیڈلاک سے نکلنے کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک سے نکلنے کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا، پارلیمنٹ قائم رہے، ن لیگ کسی اور کو وزیراعظم بنادے، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا پی ٹی آئی کا ایجنڈا نہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجيدگی سے ہم تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہيں، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے حکومت مذاکرات ميں سنجیدہ نہیں، نواز شريف کی موجودگی ميں دھاندلی کی تحقيقات ممکن نہيں، 2013ء کے الیکشن ميں بدترین دھاندلی کی گئی۔

وہ کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک سے نکلنا ہے تو نواز شریف مستعفی ہوں، انہیں وزارت عظمیٰ چھوڑ دینی چاہئے، رکن قومی اسمبلی برقرار رہیں، پارلیمنٹ قائم رہے، ن ليگ کسی اور کو وزیراعظم بنادے، مسلم ليگ (ن) کس چیز پر راضی ہے نہیں جانتا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ ہميں ابھی تک حکومت سے ايک کاغذ کا ٹکڑا نہيں ملا، تحريک انصاف کے دھرنے ملک بھر ميں جاری ہيں، پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی رابطہ نہيں تھا، تیسری قوت کو دعوت دیکر اسمبلی میں یوٹرن لیا جاتا ہے، حکومت کو کہا ہے ملکی مفاد میں آگے بڑھیں۔ س