ڈیڈلاک سے نکلنے کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی
ہفتہ 30 اگست 2014 21:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک سے نکلنے کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا، پارلیمنٹ قائم رہے، ن لیگ کسی اور کو وزیراعظم بنادے، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا پی ٹی آئی کا ایجنڈا نہیں۔
(جاری ہے)
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجيدگی سے ہم تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہيں، پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے حکومت مذاکرات ميں سنجیدہ نہیں، نواز شريف کی موجودگی ميں دھاندلی کی تحقيقات ممکن نہيں، 2013ء کے الیکشن ميں بدترین دھاندلی کی گئی۔
وہ کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک سے نکلنا ہے تو نواز شریف مستعفی ہوں، انہیں وزارت عظمیٰ چھوڑ دینی چاہئے، رکن قومی اسمبلی برقرار رہیں، پارلیمنٹ قائم رہے، ن ليگ کسی اور کو وزیراعظم بنادے، مسلم ليگ (ن) کس چیز پر راضی ہے نہیں جانتا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ ہميں ابھی تک حکومت سے ايک کاغذ کا ٹکڑا نہيں ملا، تحريک انصاف کے دھرنے ملک بھر ميں جاری ہيں، پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی رابطہ نہيں تھا، تیسری قوت کو دعوت دیکر اسمبلی میں یوٹرن لیا جاتا ہے، حکومت کو کہا ہے ملکی مفاد میں آگے بڑھیں۔ سمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.