پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا،دہشت گرد مدرسے کے بچوں کو اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا ، رپورٹ ،ملزم کو 4ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2014 20:26

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد مدرسے کے بچوں کو اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھنگ اور دیگر علاقوں میں مدرسے کے بچوں کو اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کی تربیت دینے والا مبینہ القاعدہ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا دہشت گرد کا نام عبداللہ بتایا گیا جسے پولیس نے خفیہ کارروائی پر فوارہ چوک جھنگ سے گرفتار کیا دہشت گرد عبداللہ کا تعلق بہاول پور سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے افغانستان سے مختلف قسم کا جدید اسلحے چلانے کی تربیت حاصل کی، ملزم مختلف مدرسوں میں بچوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دیتا تھا، پولیس کے مطابق دہشت گرد جھنگ میں بھی لڑکوں کو اسلحہ کی ٹریننگ دینے آیا تھا، دہشت گرد کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد اسے 4ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا