Live Updates

آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے،عمران خان کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 30 اگست 2014 20:26

آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے،عمران خان کا کارکنوں سے خطاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے دھرنے کے 17 روز مکمل کرلیے ہیں اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے.پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کے شرکا سے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے 17 روز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے اور آگے بڑھنے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان آگے ہوں گے جبکہ خواتین پیچھے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومت سے مذاکرات پر مشاورت کی جارہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :