Live Updates

تحریک انصاف کے قائدعمران خان کو کسی پر اعتبار نہیں ، صرف وہی فرشتے اور سب شیطان ہیں ،احسن اقبال ، دھرنوں کی وجہ سے وفاقی تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے اسلام آباد کے بچوں کی تعلیم متاثرہورہی ہے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اگست 2014 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائدعمران خان کو کسی پر اعتبار نہیں ، صرف وہی فرشتے اور سب شیطان ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ صرف عمران خان ہی فرشتے ہیں کیا یہی ہے نیا پاکستان ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ دھرنوں کے باعث کاروباری حضرات کومشکلات کا سامنا ہے،،دھرنوں کی وجہ سے کاروباری برادری صبرلبریزہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے وفاقی تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے اسلام آباد کے بچوں کی تعلیم متاثرہورہی ہے ،احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے پیشترمطالبات مان لئے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات