Live Updates

پی ٹی آئی نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کرلیں،سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ذاتی طور پر عبدالحفیظ پیرزادہ کو فون کرکے پی ٹی آئی کو مشورہ دینے کا کہا ،شیریں مزاری

ہفتہ 30 اگست 2014 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) تحریک انصاف نے اپنے مطالبات کو قانونی شکل دینے کیلئے معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ کی خدمات حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ذاتی طور پر عبدالحفیظ پیرزادہ کو فون کرکے پی ٹی آئی کو مشورہ دینے کا کہا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چھ مطالبات پیش کیے ہیں جن میں حکومت نے پانچ مطالبات پیش منظور کرلئے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ حکومت تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات