وزیر اعظم اور آئی ایس پی آر کے بیانات سامنے ہیں ، کون سچ کہہ رہا ہے ، فوری نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے ، فرحت اللہ بابر ،تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ، انٹرویو

ہفتہ 30 اگست 2014 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ وزیر اعظم اور آئی ایس پی آر کے بیانات سامنے ہیں ، کون سچ کہہ رہا ہے ، فوری نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے ، تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ۔ ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے بیان پر محتاط نکتہ نظر اپناتے ہوئے کہا کہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بظاہر وہ دو مختلف بیانات تھے، ایک وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی کے فلور سے دیا گیا اور دوسرا آئی ایس پی آر کی جانب سے آیا۔ یہ درست نہیں ہوگا کہ ہم فوراً نتیجے کی جانب بڑھ جائیں اور اصرار کریں کہ کون سچ کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”بعض اوقات ایک بیان سچا ہوسکتا ہے تاہم وہ مکمل حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ہم مکمل سچائی کے سامنے آنے تک انتظار کریں گے۔“پیپلزپارٹی کے رہنما نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو ٹیلی فون کے ذریعے اس صورتحال پر تبادلہ خیال کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :