Live Updates

تحریک انصاف اورحکومتی مذاکرات،چھٹا دور ختم، بریک تھرو کا امکان

ہفتہ 30 اگست 2014 19:57

تحریک انصاف اورحکومتی مذاکرات،چھٹا دور ختم، بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مطالبات پر لچک دکھائی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت نئی تجاویز سامنے آ سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مذاکرات میں اہم غیرسیاسی شخصیت نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ٹیم کی قیادت اسحاق ڈار کر رہے تھے ، دیگر اراکین میں پرویز رشید، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ اور زاہد حامد شاہ شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی نمائندگی اسد عمر، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شفقت محمود اور شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔

اب تک مذاکرات کے پانچ ادوار سیاسی بحران کا حل نکالنے میں ناکام رہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوج سے ثالث بننے کی درخواست اسکروٹنی کی زد میں آچکی ہے۔واضح رہے کہ جمعے کو پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی، جس کی وجہ وزیراعظم کی جانب سے فوج سے مدد مانگنے کے تاثر کی تردید کرنا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات