وزیراعظم میری عینک سے دیکھیں، کوئی کرسی خالی نہیں: طاہر القادری کی پیشکش

ہفتہ 30 اگست 2014 19:57

وزیراعظم میری عینک سے دیکھیں، کوئی کرسی خالی نہیں: طاہر القادری کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف میری نظر سے دیکھیں، یہ خالی کرسیوں کا سمندر نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ خالی کرسیوں کا سمندر ہیں، مجھے عینک کے بغیر نظر آ رہا ہے، یہاں کوئی کرسی خالی نہیں۔ اسی دوران انہوں نے اپنی آنکھوں سے عینک اتار کر ڈائس پر رکھ دی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! میری نظر سے دیکھیں، یہ خالی کرسیوں کا سمندر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کی نماز کے بعد بتاﺅں گا کہ کتنی دیر میں ہیجانی کیفیت ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :