Live Updates

عمران خان سیاست چھوڑ کر کرکٹ کی کوچنگ کریں ،خواجہ آصف، عمران وکیلوں اورصحافیوں کو پیسے دینا ثابت نہ کرسکے تو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ، وزیر دفاع کا بیان

ہفتہ 30 اگست 2014 19:57

عمران خان سیاست چھوڑ کر کرکٹ کی کوچنگ کریں ،خواجہ آصف، عمران وکیلوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو سیاست کے بجائے کرکٹ کی کوچنگ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شخصیت کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں ، عمران وکیلوں اورصحافیوں کو پیسے دینا ثابت نہ کرسکے تو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ سابق چیف سیکریٹری نے پرویزخٹک حکومت کیخلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، عمران خان کو یہ چارج شیٹ پڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران ثابت کرکے دکھائیں کہ میں نے وکیلوں اور صحافیوں کو پیسے دئیے ہیں ورنہ سیاست چھوڑ کرکرکٹ کی کوچنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی کوچنگ عمران کیلئے سیاست سے بہتر میدان ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات