نواز شریف استعفیٰ دیکراپنی جماعت کا نیا وزیراعظم بنادیں توانہیں ایک ماہ دیدوں گا، طاہر القادری

ہفتہ 30 اگست 2014 19:10

نواز شریف استعفیٰ دیکراپنی جماعت کا نیا وزیراعظم بنادیں توانہیں ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف استعفی دے کر اپنی ہی جماعت میں سے کسی کو وزیراعظم بنا دیں تاکہ آزاد انکوائری کی جاسکے اگر ایسا کیا جاتا ہے کہ تو انہیں ایک ماہ دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں مریدین نہیں بلکہ مظلوم آئے ہیں، فیصلہ کن لمحے کے قریب آ چکے ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا 18 کروڑ پاکستانیوں کا مقدر بدلنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں اجتماعی زیادتی کا شکار گیارہویں جماعت کی طالبہ نے انصاف نہ ملنے کے بعد خودسوزی کرلی کیا جمہوریت میں اس طرح ہوتا ہے اور حکمران کہتے ہیں کہ ہم جمہوریت بچانے جارہے ہیں۔