پاور سیکٹرکے واجبات ایک بارپھر534 ارب روپے سے تجاوز

ہفتہ 30 اگست 2014 18:49

پاور سیکٹرکے واجبات ایک بارپھر534 ارب روپے سے تجاوز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاور سیکٹر کے واجبات ایک بار پھر پانچ سو چونتیس ارب روپے سے تجاوز کرگئے،صوبائی حکومتوں پر واجبات ایک سو چونتیس ارب روپے تک جا پہنچے ،ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے واجبات جولائی دوہزار چودہ تک ایک بار پھر پانچ سو چونتیس ارب سے تجاوز کرگئے۔ رواں سال جون میں واجباب پانچ سو بارہ ارب نوے کروڑ روپے تھے جن میں چار فیصد اضافہ ہوا،،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی ماہانہ وصولی میں بھی کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت پر گزشتہ ماہ بلنگ کی مد میں چار ارب نو کروڑ روپے تھے واجب الادا تھیجبکہ صرف دو ارب چہتر کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ دوسری جانب صوبائی حکومتوں نے گزشتہ ماہ بلنگ کی مد میں ایک سو چونتیس ارب چھتیس کروڑ ستر لاکھ روپے واجب الادا ہیں ،پنجاب حکومت پر تین ارب اکتالیس کروڑ روپے،،سندھ پراٹھاون ارب تیرہ کروڑ روپے ہیں، کے پی کے حکومت پر بیس ارب انیس کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت پر چھ ارب بارہ کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گریڈ سے فراہم کئے جانی والے چھ سو پچاس میگا واٹ کے واجبات بھی جولائی دوہزار چودہ تک بڑھ کر تینتیس ارب سترہ کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔