Live Updates

عمران خان افتخار چوہدری کے آگے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا،آصف زرداری، موجودہ مسئلے کا حل مذاکرات،مذاکرات اور صرف مذاکرات ہی ہیں،سابق صدر مملکت

ہفتہ 30 اگست 2014 18:49

عمران خان افتخار چوہدری کے آگے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا،آصف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان، افتخارچوہدری کے آگے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا، مذاکرات اور صرف مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی سیاسی صورت حال اور دھرنوں کے تناظر میں سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک بیان سامنے آیا ہے،جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 28 اگست 2013 کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخارچوہدری کے سامنے سر جھکایا تھا، اگر وہ اس وقت سر نہ جھکاتے تو یہ مسئلہ کب کا حل ہوچکا ہوتا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ مسئلے کا حل مذاکرات،مذاکرات اور صرف مذاکرات ہی ہیں،تمام فریقین معاملے کا حل مذاکرات سے نکالیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات